راجہ پرویز اشرف کی بریت کی خوشی میں زون160میں مٹھائی تقسیم

  راجہ پرویز اشرف کی بریت کی خوشی میں زون160میں مٹھائی تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی)سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی رینٹل پاور کیس سے باعزت بری ہونے اور بانی رہنما پیپلز پارٹی محمد اکرم رانا کو ممبر ایگزیکٹو پاکستان پیپلزپارٹی لاہور نامزد ہونے کی خوشی میں زون 160 کی سینئر قیادت اور کارکنان میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر چوہدری سجاد نذیر سیکرٹری پی آر گلف/مڈل ایسٹ، رانا عیش بہادر ایڈوکیٹ سپریم کورٹ، ریاض جٹ چیئرمین ٹکٹ ہولڈر یوسی 85، رانا اسلم، ملک شہزاد خان ایڈوکیٹ، ذیشان اسلم رانا، عفان اشرف رانا، رانا راصب ایڈوکیٹ، حیدر جٹ اور عاقب سرور بھی موجود تھے۔