حضور پاکؐ کے ساتھ خا تم النبین لازمی لکھنا خوش آئند ہے،علماء

حضور پاکؐ کے ساتھ خا تم النبین لازمی لکھنا خوش آئند ہے،علماء

  

  

لاہور(پ ر)ورلڈپاسبان ختم نبوت اورمتحدہ علماء کونسل کی اپیل پرقومی اسمبلی اوربعدازاں سینٹ کی طرف سے نصاب تعلیم میں اسم محمدؐ کے ساتھ خاتم النبیین لکھنے کے ضمن میں متفقہ پاس کردہ قراردادوں کی حمایت میں دینی جماعتوں نے ملک بھرمیں یوم تشکروتحفظ ختم نبوت منایاتمام مکاتب فکرعلماء وخطباء نے مساجد میں اجتماعات جمعہ پرممبران پارلیمنٹ کوخراج تحسین پیش کیااورکہاکہ سینٹ وقومی اسمبلی کی قراردادوں سے اسلام کے بنیادی عقیدہ ختم نبوت کومزیدقانونی تحفظ ملا۔

جس پر جتنابھی اظہار تشکر کیاجائے کم ہے۔۔

نیز یوم تشکر تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے علماء اوردینی ومذہبی رہنماؤں پیرسلمان منیر،مولانا عبدالروف ملک،مولانامحمدالیاس چنیوٹی(ایم پی اے)،علامہ محمدممتازاعوان،پیرسید ولی اللہ شاہ بخاری،حافظ شعیب الرحمن قاسمی،مولانا محمدحنیف حقانی،قاری محمدمنسوب رحیمی،مولانا محمداسلم ندیم،پیرطارق محمودنقشبندی،حافظ محمدیعقوب شاہ،مفتی آصف محمودعثمانی رہنماامیرشریعت خطباء کونسل نے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت کاتحفظ اورمنکرین ختم نبوت فتنہ قادیانیت کاتدارک دینی وآئینی تقاضاہے ممبران پارلیمنٹ نے اس سلسلہ میں متفقہ قراردادپاس کراکردینی وآئینی تقاضے کاحق اداکردیاہے جس پرانہیں ہم زبردست ہدیہ تبریک پیش کرتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -