مہنگائی اور کورونا موت بن کر عوام پر جھپٹ رہے ہیں،سلیم رضا
لاہور (سٹی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ مہنگائی اور کورونا موت بن کر عوام پر جھپٹ رہے ہیں، حکومت اپوزیشن کو دبانے روٹھے اتحادیوں کو منانے اور اپنی کرسی بچانے کی تگ و دو میں مصروف ہے، حکومتی نا اہلی روز روشن کی طرح عیاں ہوچکی ہے اور حکومت کی غیر سنجیدگی کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے۔اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ حکومت کورونا خا تمہ صر ف بیان بازی سے کررہی ہے۔
حکومت کورونا خا تمے کیلئے سپر یم کور ٹ میں جوا ب دے، نااہل ٹو لہ کے پا س نہ کو ئی ویژن ہے نہ کو ئی معا شی پا لیسی ہے ملک اللہ کے آ سرے پر چل رہاہے۔ انہو ں نے کہاکہ حکومت نے اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کی کوششوں میں عوام کو دیوار سے لگا دیا ہے اور تبدیلی قیامت کا منظر پیش کر رہی ہے۔#/s#