احتساب عدالت،ایڈن ہاؤسنگ سکینڈل کیس کی سماعت 28 جولائی تک ملتوی

  احتساب عدالت،ایڈن ہاؤسنگ سکینڈل کیس کی سماعت 28 جولائی تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار خصوصی)احتساب عدالت نے ایڈن ہاؤسنگ سکینڈل کیس کی سماعت 28 جولائی تک ملتوی کردی،ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں متاثرین عدالت پیش ہوئے تاہم احتساب عدالت کے جج سجاد احمد کے عدالتی تعطیلات پر ہونے کے باعث کیس میں پیشرفت نہ ہوسکی،احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج جواد الحسن نے کیس پر سماعت ملتوی کی، نیب کے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ایڈن ہاؤسنگ سکینڈل کیس میں متاثرین کی تعدا 11 ہزار ہے جبکہ سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار چودھری کے داماد مرتضیٰ امجد بھی اس کیس میں ملوث ہیں۔
ایڈن ہاؤسنگ

مزید :

صفحہ آخر -