ڈویژنل انجینئرکا لاہور سے حیدرآباد تبادلہ رکوانے کیلئے دائر درخواست خارج
لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے نیشنل ٹیلی کام کارپوریشن کے ڈویژنل انجینئرکا لاہور سے حیدرآباد تبادلہ رکوانے کیلئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ تقرر و تبادلے حکومت کا پالیسی معاملہ ہے،عدالت اس میں مداخلت نہیں کرسکتی۔جسٹس عائشہ اے ملک نے گریڈ 18 کے ڈویڑنل انجینئر فواد اعجاز کی درخواست پرسماعت کی۔ عدالت کے روبرو درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ایم ڈی ٹیلی کام کارپوریشن گزشتہ ڈیڑھ سال سے بار بار تبادلے ذاتی رنجش پر تبادلے کررہا ہے،درخواست گزار نے استدعا کی کہ تبادلے کا اقدام کالعدم قراردیا جائے۔
درخواست خارج