ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کی اسامیوں پر شیڈول تحریری امتحانات معطل

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کی اسامیوں پر شیڈول تحریری امتحانات معطل

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کی خالی اسامیوں پر ہونے والے تحریری امتحانات معطل کردیئے۔تحریری امتحانات کے شیڈول کی معطلی کا فیصلہ کورونا وباکی موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے. علامیہ کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے سٹاف آفیسر ٹو سیشن ججز کے لئے امتحانات کا شیڈول بھی معطل کردیا ہے. تحریری امتحانات 6 جولائی سے شروع ہونا تھے. ایڈیشنل سیشن ججز اور سٹاف آفیسر کیلئے تحریری امتحانات کا نیا شیڈول چیف جسٹس کی منظوری کے بعد اگست میں جاری کیا جائے گا۔

امتحانات معطل

مزید :

صفحہ آخر -