امریکہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 2 کروڑ ہو سکتی ہے،وزارت صحت

امریکہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 2 کروڑ ہو سکتی ہے،وزارت صحت

  

واشنگٹن(آن لائن) امریکہ میں وزارت صحت کے حکام نے بتایا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد کم از کم دو کروڑ تک ہو سکتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (سی ڈی سی)نے کہاکہ اوائرس سے متاثرہ شہریوں کی اس وقت کل تعداد معلوم تعداد سے دس گنا زیادہ ہونے کے امکانات ہیں۔یہ اندازہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ کی آبادی کے لحاظ سے بڑی ریاست ٹیکساس نے متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافے اور ہسپتالوں میں مریضوں کے رش کی وجہ سے کاروبار زندگی بحال کرنے کا مرحلہ روک دیا ہے۔اعدادوشمار کے مطابق اس وقت تک امریکہ میں وائرس سے 24 لاکھ لوگ متاثرہوچکے ہیں۔واشنگٹن یونیورسٹی کی پیش گوئی کے مطابق اکتوبر تک اس وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد دولاکھ ہو سکتی ہے۔ یونیورسٹی کا کہنا تھا کہ اگر 95 فیصد امریکی شہری ماسک پہنے رکھتے ہیں تو ایسی صورت میں یہ ہلاکتیں کم ہو کر ایک لاکھ 46ہزارہو سکتی ہیں۔سی ڈی سی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رابرٹ ریڈ فیلڈ نے صحافیوں کو بتایا کہ کورونا وائرس کے ایک مریض کی تصدیق کا مطلب یہ ہے کہ دس مزید افراد بھی اس وائرس سے متاثر ہیں۔ اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ایسے افراد جن میں اس وائرس کی علامات ظاہر نہ ہوئی ہوں ان کے حوالے سے ٹیسٹنگ کا مرحلہ روک گیا گیا ہے۔ اب صرف ایسے لوگوں کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں جن میں وائرس کی علامات پائی جاتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے متاثرین کی تعداد معلوم کرنے کے لیے یہی طریقہ جس سے ہم نے دس فیصد زیادہ کا اندازہ لگایا ہے ہم نے مارچ، اپریل اور مئی کے مہینوں میں اختیار کیا تھا۔

امریکی وزارت صحت

مزید :

صفحہ آخر -