اپوزیشن رہنماؤں کی مزاج پرستی دم توڑتی سیاست پر ایک دوسر ے کو حوصلہ دینا: پنجاب حکومت

  اپوزیشن رہنماؤں کی مزاج پرستی دم توڑتی سیاست پر ایک دوسر ے کو حوصلہ دینا: ...

  

لاہور (آئی این پی)ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو اور شہباز شریف کے ٹیلیفونک رابطے اور اے پی سی بلانے کیلئے مشاورت، ایک دوسرے کی مزاج پرسی کی آڑ میں دم توڑ تی سیاست پر ایک دوسرے کو حوصلہ دیا گیا۔ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ کوعوام سول پوچھ رہے ہیں کہ کیا دونوں جماعتوں نے ملک اور عوام کو موجودہ حالات میں درپیش مشکلات کے حل اور بہتری کے ایجنڈے پر اے پی سی بلانے کی بات کی ہے۔ پیپلز پارٹی اور(ن) لیگ والے جتنی مرضی اے پی سیز بلا لیں ان کی سیاست کو تقویت نہیں مل سکتی۔کورونا وائرس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہاٹ سپاٹ مقامات قرار دئیے جانے کے بعد سیل کئے گئے علاقوں میں آمدورفت پر مکمل پابندی عائد ہے۔ کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کی استعداد میں بتدریج اضافہ کیا گیا ہے، حکومت حالات مکمل کنٹرول میں آنے تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔سیل کئے گئے علاقوں کی کڑی نگرانی اور مانیٹرنگ کی جارہی ہے اور وہاں پر کسی بھی طرح کی آمدورفت اوور نقل و حرکت کی اجازت نہیں۔ حکومت نے قطعی طور پر شوق میں ان علاقوں کو سیل نہیں کیا بلکہ عوام کی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں۔ ہم نے ایک قوم بن کر اس مشکل وقت سے باہر نکلناہے اور اس کیلئے سب کو اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرناہوگا۔

پنجاب حکومت

مزید :

صفحہ آخر -