ملک میں امن بحال ہواتو انتہا پسند پھر سرگرم ہو گئے،پیر منور حسین

ملک میں امن بحال ہواتو انتہا پسند پھر سرگرم ہو گئے،پیر منور حسین

  

لاہور (خصوصی رپورٹ) سجادہ نشین و جانشین حضرت امیر ملت پیر سید منور حسین شاہ جماعتی نے وفد کے ہمراہ وفاقی وزیر مذہبی امور محمدنورالحق قادری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر اہل بیت کیخلاف دشنام طرازی کرنے والوں کیخلاف سخت ترین کارروائی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ پیر سید منور حسین شاہ جماعتی نے وفاقی وزیر کو اپنی تشویش سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک لمبے عر صہ بعد آج جب ملک میں امن بحال ہو اتو کچھ شرپسند عناصر پھر وطن عزیز میں انتہاپسندی و شرپسندی کو پھیلانے کیلئے سرگرم ہو چکے ہیں۔ کچھ لوگ اہل بیت و آل رسول پر ہرزہ سرائی کر رہے ہیں تو دوسری جانب کچھ شرپسند عناصر اہل بیت رسول کے حوالے سے گستاخانہ گفتگو کر رہے ہیں، ایسی صورتحال میں وزارت مذہبی امور کا کردار بڑا اہم ہے لہٰذا آپ فوری ایکشن لیتے ہوئے ایسے شرپسند و گستاخ افراد کو سخت سے سخت سزا دلوائیں‘ اگر ایسے کڑے وقت میں حکومت متحرک نہ ہوئی تو وطن عزیز میں پھر سے تفرقہ بازی پھیلنے کا خدشہ ہے کیونکہ کوئی عام مسلمان بھی اہل بیت و آل رسول کی شان و عظمت میں گستاخیاں برداشت نہیں کر سکتا۔ پیر سید منور جماعتی نے کہا کہ ایسے شرپسند عناصر کو سخت الفاظ میں سمجھایا جائے کیونکہ ان کی انتہاپسندی کی وجہ سے کہیں کوئی بڑا حادثہ رونما نہ ہو جائے‘ فرقہ ورانہ فسادات نہ شروع ہو جائیں۔

امن بحال

مزید :

صفحہ آخر -