بجٹ الفاظ کا گورکھ دھندہ، حمزہ،اپوزیشن جماعتیں متحد،حسن مرتضیٰ

بجٹ الفاظ کا گورکھ دھندہ، حمزہ،اپوزیشن جماعتیں متحد،حسن مرتضیٰ

  

لاہور(خصوصی رپورٹ) پنجاب اسمبلی کے قائد حزب اختلاف میاں حمزہ شہباز سے پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر سیدحسن مرتضی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں بجٹ اور پنجاب کی سیاست کے متعلق امور زیر غور آئے اس موقع پر قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا کہ بجٹ میں عوام کے لئے کچھ نہیں رکھا یہ بجٹ الفاظ کا گورکھ دھندہ ہے۔ اس بجٹ سے لگتا ہے آئندہ مالی سال میں متعدد منی بجٹ آئیں گے جس سے پہلے سے معاشی لحاظ سے مہنگائی اور کورونا کی وجہ سے وینٹی لیٹر پر لگی عوام کا مزید کچومر نکلے گا۔ یہ عوام دشمن کھلنڈروں کی حکومت ہے جو ہر شعبہ میں مکمل طور پر اپنی نالائقیوں کی وجہ سے ناکام ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کے لئے حکومت نے کچھ نہیں کیا، پیپلزپارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے کہا کہ حکومت بری طرح ناکام ہوچکی ہے،عوام کے مسائل کے حل کے لئے اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں،مسلم لیگ(ن) سے پہلے بھی رابطہ تھا اور آئند ہ بھی رابط رہے گا۔ کسان کش بجٹ قبول نہیں۔

بجٹ،گورکھ دھندہ

مزید :

صفحہ آخر -