چیئرمین فلور ملزکی تمام اضلاع کو یکساں کوٹہ نہ ملنے پر ہڑتال کی دھمکی

    چیئرمین فلور ملزکی تمام اضلاع کو یکساں کوٹہ نہ ملنے پر ہڑتال کی دھمکی

  

لاہور (جنرل رپورٹر) 20 کلو آٹے کا تھیلا 1100 روپے میں فروخت ہونے لگا حکومت فارمولا طے کرنے میں ناکام۔فلور ملز کے ساتھ 27 روز سے ڈیڈ لاک برقرار، فلورملز نے گندم کی قیمت میں 400 روپے فی من اور آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 295 روپے کا ازخود اضافہ کر دیا، عوام مہنگائی کی چکی میں پس گئے۔چیئرمین فلور ملز عاصم رضا نے تمام اضلاع کو یکساں کوٹہ نہ دینے پر ہڑتال کی دھمکی دی ہے، آٹے کی قیمت 80 روپے فی کلو تک جا سکتی ہے آٹا مہنگا ہو گیا۔دوسری جانب یوٹیلیٹی سٹورز پر 70 روپے فی کلو چینی نہ مل سکی، شہری دکانوں سے 85 روپے کلو چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔ 800 روپے والے آٹے کے تھیلوں کے ریک بھی خالی، فلور ملز نے پرانے ریٹ پر یوٹیلٹی سٹورز کو آٹے کی سپلائی روک دی۔

مہنگا آٹا

مزید :

صفحہ آخر -