لاہور کے مختلف علاقوں میں کورونا سے جاں بحق7 افراد سپردخاک

لاہور کے مختلف علاقوں میں کورونا سے جاں بحق7 افراد سپردخاک

  

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں کورونا وائرس کے باعث ہلاکتیں، ایدھی فاؤنڈیشن کی کرونا ٹیم نے کرونا سے ہلاک ہونے والے افراد کو ہسپتالوں سے ان کے آبائی قبرستان میں منتقل کردیا۔سرور روڈ صدر کینٹ لاہور کے رہائشی 69 سالہ طاہر محمود کی ایدھی رضاکاروں نے ایمبولینس کے ذریعے صدر گول چکر قبرستان میں تدفین کی۔قادری کالونی لاہور کینٹ کی رہائشی 46 سالہ تسنیم مجید، جوہر ٹاؤن لاہور کے رہائشی 85 سالہ رانا عبد المجید،نشاط کالونی کے رہائشی 80 سالہ عبدالرشید،شالیمار کی رہائشی 57 سالہ شاہین طاہر،ٹاؤن شپ کی رہائشی72 سالہ پروین بی بی کی ان کے آبائی قبرستانوں میں تدفین کی گئی۔ ایدھی رضاکاروں نے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ان افراد کی تدفین کی۔

سپردخاک

مزید :

صفحہ آخر -