پی آئی اے کے جہاز میں دوران پرواز مسافر جاں بحق

پی آئی اے کے جہاز میں دوران پرواز مسافر جاں بحق

  

لاہور (آئی این پی) پی آئی اے کی پرواز پی کے 9714 میں دوران پرواز مسافر جاں بحق ہوگیا۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق مسافر دلشادحسین پی آئی کے جہاز میں سفر کررہا تھا کہ دوران پرواز طبیعت خراب ہونے پر جان کی بازی ہار گیا۔ پرواز پی کے 9714 جمعہ کی صبح مدینہ سے لاہور پہنچی تو مسافر کی میت ورثا کے حوالے کردی گئی۔

پی آئی اے

مزید :

صفحہ آخر -