بھارتی حکام کا واہگہ کے راستے واپس جانیوالے کشمیریوں سے امتیازی سلوک

  بھارتی حکام کا واہگہ کے راستے واپس جانیوالے کشمیریوں سے امتیازی سلوک

  

لاہور (این این آئی) بھارتی حکام واہگہ کے راستے بھارت جانے والے کشمیریوں سے امتیازی سلوک برتنے لگے۔ایک کشمیری شہری کے مطابق واہگہ کے راستے واپس جانے والے کشمیریوں کو اٹاری پر 3 گھنٹے روکے جانے کے بعد ٹوٹی پھوٹی بسوں میں سوار کرایا گیا۔شہری نے بتایا کہ کل صبح سے اب تک نہ تو واش روم جانے دیا گیا اور نہ ہی ان کیلیے کھانے،پینے اور پانی کا کوئی بندوبست کیا گیا ہے۔شہری کے مطابق بھوک، پیاس اور گرمی سے ایک کشمیری شہری بے ہوش بھی ہوگیا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ انہیں کشمیری ہونے کی سزا دی جارہی ہے۔

کشمیری شہری

مزید :

صفحہ آخر -