کورونا کی شکل میں تباہی کو سامنے رکھ کر ہمیں مستقبل کا راستہ طے کرنا ہے: سراج الحق

کورونا کی شکل میں تباہی کو سامنے رکھ کر ہمیں مستقبل کا راستہ طے کرنا ہے: سراج ...

  

کراچی(آئی این پی)انسان صرف شکم کانام نہیں بلکہ روح اور جسم کا مجموعہ ہے۔قلب اور روح دونوں کو چین و سکون درکار ہے اور یہ صرف اسلام ہی دے سکتا ہے۔اسلام کے پاس وہ نظام ہے جو روح اور جسم دونوں کی ضرورت پوری کرتا ہے۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی مجلس شوریٰ کے پہلے سیشن سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کورونا کی شکل میں بڑی تباہی سے پہلے اللہ نے کچھ علامات دکھائی ہیں ان کو سامنے رکھ کر ہمیں مستقبل کا راستہ طے کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ کے خوف بیماریوں کی جڑ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت عدلیہ اور میڈیا سمیت تمام اداروں پر کنٹرول چاہتی ہے۔عوام کی خدمت کا کام جوحکومت کو کرنا چاہیے تھا وہ جماعت اسلامی اور الخدمت کر رہی ہے۔سینیٹر سراج الحق نے نومنتخب اراکین شوریٰ حلقہ خواتین کو مبارکباد اور استقامت کی دعا دی۔

تباہی کا سامنا

مزید :

صفحہ آخر -