کورونا کی روک تھام کیلئے ایئر پورٹس پر ٹریول ہسٹری دیکھ کر مسافروں کی بورڈنگ کا فیصلہ

      کورونا کی روک تھام کیلئے ایئر پورٹس پر ٹریول ہسٹری دیکھ کر مسافروں کی ...

  

کراچی (آئی این پی) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیرون ملک جانے والے مسافروں کی کورونا سکریننگ کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر تے ہوئے ائیرلائنز اور ائیرپورٹ منیجرز کو نئی ہدایات جاری کر دیں۔ عمل درآمد آج سے ہی شروع ہوگا، نئی ہدایات میں کہا گیا ائیرپورٹ حدودمیں داخل ہوتے وقت مسافروں کی سکریننگ کی جائیگی۔ بورڈنگ کارڈ کے اجرہ سے قبل بھی مسافروں کی جدید تھر مل سکینر سے سکریننگ کی جا ئے گی۔ مسافروں سے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم پر کروانے کے حوالے سے مناسب انتظامات کیے جائیں گے۔ سی اے ے نے کہا کہ بورڈنگ سے قبل فائنل ڈیسک پر مسافروں کی مکمل جانچ پڑتال اور ٹریولنگ ہسٹری سے متعلق پوچھا جائے گا۔ مشتبہ مسافروں کو سفر کی اجازت نہیں ہو گی اور نہ ہی جہاز میں سوار ہوگا۔ نئی ٹریول ایڈ وائزری کے مطابق مسافروں سے 96گھنٹے قبل تک کا پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ بھی طلب کیا جانا زیر غور ہے۔ تمام صوبائی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ائیر پورٹس پر اضافی عملے کی تعیناتی پر رضا مندی کا اظہار کر چکی ہے۔

فضائی س

مزید :

صفحہ آخر -