اسامہ بن لادن سے متعلق وزیر اعظم اپنا بیان واپس لیں،شیری رحمان

اسامہ بن لادن سے متعلق وزیر اعظم اپنا بیان واپس لیں،شیری رحمان

  

اسلام آباد(آئی این پی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے وزیر اعظم عمران خان سے اسامہ بن لادن کے حوالے سے دیا گیا بیان واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی بی شہید نے آخری سانس تک دہشت گردوں کو للکارا۔ بی بی شہید دہشتگردوں سے لڑتے لڑتے شہید ہو گئیں اور وزیراعظم ان دہشت گردوں کو ہیرو بنا کر پیش کر رہے ہیں۔ جمعہ کے روز اوورسیز پارٹی کارکنان سے ویڈیو لنک خطاب میں ملک میں کروانا وائرس کی صورتحال اور سیاسی پر بات کرتے ہوئے سینٹر شیریں رحمان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اسامہ بن لادن کو پاکستان کا ہیرو کیسے بنا دیا؟کیا ان کو اندازہ نہیں کے وہ اس قوم سے خطاب کر رہے جو دہشتگردی کا شکار ہیں۔ وزیراعظم ان دہشت گردوں کو ہیرو بنا کر پیش کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم اپنا بیان واپس لیں اور قوم سے معافی مانگے۔شیری رحمان نے کہا کہ جتنا قرضہ اس حکومت نے لیا اور کسی نے نہیں لیا۔ اس حکومت کا پورا نظام قرضے پر چل رہا۔ اب حکومت اپنی ناکامیاں کورونا وائرس میں چھپا رہی ہے۔ کورونا کے حوالے سے اس حکومت کی کوئی پالیسی نہیں، یہ حکومت عوام اور ان کے مسائل نے نا واقف ہے۔ حکومت اب وینٹی لیٹر پر  چل رہی ہے۔ 

شیری رحمان

مزید :

صفحہ آخر -