نالائقوں کے ٹولے کا شیرازہ بکھرنے والا ہے،عمران گورایہ
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ(ن) لاہور کے سیکرٹری اطلاعات واپوزیشن پنجاب اسمبلی میاں حمزہ شہباز کے ترجمان عمران گورایہ نے پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کے بیان پر رد عمل میں کہا کہ نالائقوں کے ٹولے کا شیرازہ بکھرنے والا ہے، شیطان چوہان جیسے نالائق،نا اہل ترجمانوں کے بوجھ سے نیازی کا اقتدار اب اپنے انجام کو پہنچنے والا ہے اور ان کی زبان بندی بھی ہونے والی ہے، حمزہ شہبازشریف کو بغیر کسی جرم کے ایک سال سے زائد عرصہ گزر گیا جیل میں رکھا ہوا ہے،نیب ابھی تک ان کے خلاف کچھ ثابت نہیں کرسکی،لیکن چینی اور آٹا چور وں کو کھلی چھٹی دی ہوئی ہے۔
عمران گور ایہ