امید ہے بھارت سرحدی صورتحال کو پیچیدہ بنانے سے گریز کریگا،چینی سفیر

امید ہے بھارت سرحدی صورتحال کو پیچیدہ بنانے سے گریز کریگا،چینی سفیر

  

نئی دہلی(شِنہوا)بھارت میں چین کے سفیر سون وی ڈونگ نے کہا ہے کہ چین اور بھارت اپنے اختلافات کو مناسب طور پر حل کرنے کے خواہاں اور اس کے اہل ہیں۔ گلوان وادی میں پیش آنے والے واقعے کے بارے میں پریس ٹرسٹ آف انڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے سون نے کہا کہ اس وقت چین اور بھارت کے سرحدی علاقوں میں مجموعی صورتحال مستحکم اور قابل کنٹرول ہے۔ ہمیں امید ہے کہ بھارت چین کے موقف سے اتفاق کرے گا اور سرحدی صورتحال کو پیچیدہ بنانے والے اقدامات سے گریز کرتے ہوئے سرحدی علاقوں میں استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے گا۔چینی سفیر نے کہا کہ چین اور بھارت، دونوں بڑے ترقی پذیر ممالک اور ابھرتی ہوئی معیشتیں ہیں جو ایک ارب سے زیادہ آبادی پر مشتمل ہیں جو ترقی اور احیا کو شرمندہ تعبیر کرنے کے تاریخی مشن رکھتے ہیں۔

چینی سفیر

مزید :

صفحہ آخر -