پائلٹس کولائسنس سول ایوی ایشن نے جاری کیے،شاہد خاقان

  پائلٹس کولائسنس سول ایوی ایشن نے جاری کیے،شاہد خاقان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پائلٹس کے لائسنس کا معاملہ حساس ہے،پائلٹس کو لائسنس سول ایوی ایشن نے جاری کیے ہوئے ہیں،لائسنس جعلی ہیں تو سی اے اے کینسل کرے،اس میں حکومت کاکوئی کام نہیں،یہاں جس طرح کاامتحان ہوتا ہے ایسے تو سیاستدانوں کی بھی جعلی ڈگریاں نکل آئی تھیں۔نجی ٹی وی کے مطابق شاہدخاقان عباسی نے کہاکہ پوری دنیا میں آج پاکستان کی جگ ہنسائی ہورہی ہے،ہمارے150سے زائد پائلٹس دنیا بھرمیں کام کرتے ہیں،کہاجارہاہے کہ پاکستان میں جعلی پائلٹ لائسنس جاری ہوتے ہیں،پائلٹس کو لائسنس سول ایوی ایشن نے جاری کیے ہوئے ہیں اور مشکوک لائسنس کی منسوخی کا اختیاربھی سی اے اے کاہے،جعلی لائسنس کی منسوخی ریگولیٹر کا کام ہے،لائسنس جعلی ہیں تو سی اے اے کینسل کرے اس میں حکومت کاکوئی کام نہیں۔شاہد خاقان عباسی کاکہناتھا کہ اگر 262 لائسنس جعلی ہیں تو انہیں کینسل کرکے معاملہ ختم کریں کیونکہ اس معاملے کو اس طرح اچھالنے سے پوری دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ یہاں جس طرح کاامتحان ہوتا ہے سیاستدانوں کی بھی جعلی ڈگریاں نکل آئی تھیں، اس معاملے کو ایسے اچھالنے سے ملک کی نیک نامی میں اضافہ نہیں ہو گا۔
شاہد خاقان

مزید :

صفحہ آخر -