چینی چوری کے سرغنہ اعظم صرف اور صرف عمرا ن خان ہیں: مریم اور نگزیب
اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب نے چینی چور چارٹرجہاز میں بٹھا کر لندن فرار کرادیا، بوکھلاہٹ کا شکار مسلم لیگ (ن) ہے؟،وزیراعظم نے اپنے فیصلوں اور اختیارکے ناجائز استعمال سے چینی چوری کرائی،شوگر مافیا کی وکالت مسلم لیگ (ن) کررہی ہے؟،عمران صاحب نے ملک میں قلت کے باوجود چینی کی برآمد کی اجازت دی،اس حقیقت کو جھٹلانے کے لئے کسے بے وقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں؟۔جمعہ کو وزیر اطلاعا ت شبلی فراز کے بیان پر ردعمل میں انہوں نے کہا چینی چوری کے سرغنہ اعظم صرف اور صرف عمران صاحب ہیں ،عمران صاحب قوم کو سستی چینی بھی ایک کروڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھر کی طرح دیں گے،قوم جان چکی ہے کہ دو سال سے انہیں دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے، قوم کو معلوم ہے کہ چینی، بجلی، گیس، خوراک ہر معاملے میں ان پر ڈاکہ جاری ہے،جھوٹے بیانات سے باشعور عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونکی جاسکتی۔
مریم اورنگزیب