سندھ حکومت کے مختلف محکموں میں مرحومین کے کوٹہ پر 184 ملازمتوں کی منظوری

    سندھ حکومت کے مختلف محکموں میں مرحومین کے کوٹہ پر 184 ملازمتوں کی منظوری

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیف سیکرٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت فوتی کوٹہ (دوران ملازمت انتقال کر جانے والے ملازمین کے لواحقین کی کوٹہ) پر عملدرآمد کے متعلق اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو قاضی شاہد پرویز سمیت متعلقہ سیکریٹریز نے آپنے دفاتر سے وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ فوتی کوٹہ عملدرآمد کمیٹی کے اجلاس میں مختلف محکموں میں 184 ملازمتوں کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں محکمہ بلدیات کے 38، صحت کے 6، روینیو کے 5 اور آبپاشی میں 28، خوراک میں 4 ملازمتوں کی منظوری دی گئی۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن میں 78، ورکس اینڈ سروسز میں 4، زراعت میں 10 اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میں 4 ملازمتوں کی بھی منظوری دی گئی۔اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے کہا کہ فوتی کوٹہ عملدرآمد کے حوالے سے 2019 سے اب تک 3637 ملازمتوں کی منظوری دی گئی ہے انہوں نے تمام سیکریٹریز کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی نے جن ملازمتوں کی منظوری دی ہے ان کی تنخواہیں جاری کی جائیں۔ اجلاس میں مختلف محکموں کے سیکریٹریز نے بتایا کہ مختلف اضلاع میں ڈسٹرکٹ رکروٹمنٹ کمیٹی (ڈی آر سی) وقت پر نا ہونے کی وجہ سے بہت سے کیسز تاخیر کا شکار ہیں۔ چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ڈی آر سی کے اجلاس بلا کر فوتی کوٹہ عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ انہونے کہا کہ جن ملازمین کی تنخواہیں جاری نہیں ہوئے یا ڈی آر سی میں تاخیر ہے تفصیلات فراہم کی جائے۔ ممتاز علی شاہ نے تمام سیکریٹری فوتی کوٹہ اور معزور افراد کے کوٹہ پر بھرتیوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

مزید :

صفحہ آخر -