فیصل سبزواری کورونا بیماری سے صحت یاب ہوگئے

فیصل سبزواری کورونا بیماری سے صحت یاب ہوگئے

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم)پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن اور سابق صوبائی وزیر فیصل سبزواری نے کورونا وائرس کو شکست دے ری،بیماری سے صحت یاب ہوگئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں فیصل سبزواری نے بتایا کہ اللہ کے فضل اور دوستوں کی دعاؤں سے میں اور تمام اہل خانہ کورونا سے متاثر ہونے کے بعد روبصحت ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ 3 ہفتے بہت مشکل تھے خاص کر والدہ کی صحت کے حوالے سے، تاہم یہ وقت بھی گزر گیا۔ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاط کریں اور محفوظ رہیں۔واضح رہے کہ 4 جون کو فیصل سبزواری نے اپنے اور اہل خانہ کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بارے میں بتایا تھا۔

مزید :

صفحہ آخر -