تیل مہنگا ہونیکا اعلان، پمپوں پر رش، جھگڑے، انتظامیہ پھر غائب

تیل مہنگا ہونیکا اعلان، پمپوں پر رش، جھگڑے، انتظامیہ پھر غائب

  

ملتان،وہاڑی(نیو ز رپورٹر، بیورورپورٹ) پٹرول مہنگا ہونے کا اعلان ہوتے ہی ملتان سمیت مختلف شہروں میں پٹرول پمپس پر تیل نایاب ہو گیا پٹرول پمپ مالکان نے تیل کی سپلائی روک لی شہر کے معروف پمپ برکت پٹرولیم سمیت تمام پمپس پر بلاکس اور رکاوٹیں لگا کر بند کر دیا گیا جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ بعض پمپس پر دھڑلے سے پٹرول و ڈیزل نئی قیمتوں پر ساڑھے نو بجے فروخت کرنا شروع کر دیا گیا ھے چند پمپس جہاں فروخت(بقیہ نمبر45صفحہ6پر)

جاری تھی شہریوں کی لمبی قطار لگ گئیں وہاں بھی شہریوں کو پٹرول محدود مقدار میں دیا گیا شہریوں شکیل،مقصود، راحیل مقبول،ماہتاب و دیگر نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ تیل مافیا کے سامنے مکمل بے بس نظر آرہاہے ضلعی انتظامیہ کی خاموشی نے شہری کو پریشان کر دیا ہے اور یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ انتظامیہ بھاری نذرانے لیتی ہے جس کی وجہ سے جب چاہے پمپ مافیا بلا خوف وخطر سپلائی روک لیتا ہے۔

غائب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -