حضر ت بی بی راستی پاک دامنؒ کا سالانہ عرس،تقریب میں اجتماعی دعا، توبہ و استغفار کے ذریعے کرونا پر قابو پانا مکمل، مخدوم مرید حسین قریشی

  حضر ت بی بی راستی پاک دامنؒ کا سالانہ عرس،تقریب میں اجتماعی دعا، توبہ و ...

  

ملتان(سٹی رپورٹر)سابق گورنر پنجاب مخدوم محمد سجاد حسین قریشیؒ کے صاحبزادے اور سابق رکن صوبائی اسمبلی مخدوم مرید حسین قریشی نے کہا ہے کہ ایمان میں پختگی عقیدے کی مضبوطی اور بارگاہ الہی میں توبہ استغفار کے(بقیہ نمبر43صفحہ6پر)

ذریعے کرونا وائرس کی عالمی وبا سمیت تمام زمینی اور آسمانی آفات و مشکلات پر قابو پایا جاسکتا ہے۔وہ عظیم روحانی پیشوا شیخ الاسلام حضرت شاہ رکن الدین عالم ملتانیؒ کی والدہ ماجدہ حضرت بی بی راستی پاک دامن ؒ کے 746ویں سالانہ عرس کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں صدارتی خطاب کررہے تھے۔یہ تقریب انتہائی محدود پیمانے پر منعقد ہوئی اس میں ایس او پیز کا پورا خیال رکھا گیا پاکستان زکریا اکیڈمی کے جنرل سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری نے کہا کہ حضرت بی بی پاک دامن ؒ نے ساری زندگی زہدو تقویٰ،عبادت وریاضت اور تبلیغ دین میں بسر کی۔انہوں نے لاکھوں خواتین کی اسلامی خطوط پر تعلیم وتربیت کی۔یہ بی بی پاک دامنؒکی تربیت کا فیضان تھا کہ آپ کے صاحبزادے حضرت شاہ رکن الدین عالمؒ۔شیخ الاسلام اور قطب الاقطاب کے منصب پر فائز ہوئے عرس کی تقریب میں زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف رانا طارق علی،ڈسٹرکٹ منیجر اوقاف خالد محمود،شیخ شاہد مظفر،ملک ظہور احمدہے۔عبدالکریم درس پلی،محمد ارشد صدیقی،جمشید اعوان، ملک ہارون،رانا مہرحسین،مشاہد حسین سہروردی،حافظ محمد صدیق کے علاوہ عقیدت مندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری نے ختم شریف پڑھا اور خصوصی اجتماعی دعا بھی کرائی۔

مرید حسین قریشی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -