کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا:عالمگیر خان
رحیم یار خان(بیورو رپورٹ)سیکرٹری عشرو زکواۃ عالمگیر خان نے ضلع میں کورونا وائرس سے بچاؤو تدارک کے حوالہ سے حکومتی اقدامات پر عملدرآمد، ٹڈی دل، ڈینگی، احساس کفالت پروگرام، گندم خریداری(بقیہ نمبر42صفحہ6پر)
مہم، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سمیت دیگر امور کا جائزہ لینے کے لئے ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) شیخ محمد طاہر، سی ای ا وہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت اقرار حسین، اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر ریاست علی سمیت دیگر محکموں کے ضلعی افسران نے شرکت کی۔سیکرٹری عشر و زکواۃ عالمگیر خان نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلا? کو روکنے اور عوام کو اس سے محفوظ رکھنے کے لئے حکومت پنجاب بھر پور عملی اقدامات اٹھا رہی ہے ضلعی افسران حکومتی فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں جبکہ حکومتی ایس اوپیزکے تحت پابندیوں پر عمل درآمد نہ کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ایس او پیز کی مانیٹرنگ کا دائر ہ کارشہری آبادیوں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں تک بھی وسیع کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز و پیرا میڈیکس کی حفاظت کے لئے بھی حکومت وسیع پیمانے پر حفاظتی کٹس فراہم کر رہی ہے۔انہوں نے ضلع میں انسداد ٹڈی دل کے لئے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس قدرتی آفت سے نمٹنے کے لئے تمام ادارے متحرک انداز سے سرویلنس اور انسدادی کارروائیاں جاری رکھیں حکومت کسانوں کی فصلوں کو اس سے محفوظ بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔انہوں نے ڈینگی سرویلنس کا عمل میں تسلسل کے ساتھ جار ی رکھنے کی ہدایت کی جبکہ اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس، گندم خریداری مہم، احساس کفالت پروگرام کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ کورونا کے حوالہ سے تمام حکومتی گائیڈ لائن پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے جبکہ مہنگے داموں ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر روزانہ کی بنیاد پر کورونا، ٹڈی دل، ڈینگی اوراد ویا ت سمیت دیگر اشیاء ر وزمرہ کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے متعلقہ اداروں کی کارکردگی روزانہ مانیٹر کی جا رہی ہے۔
عالمگیر خان