بلاول بھٹو کی طرف سے ملتان کے ڈاکٹرز،سٹاف کیلئے حفاظتی سامان کا تحفہ
ملتان(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملتان کے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل (بقیہ نمبر41صفحہ6پر)
سٹاف کے لیے حفاظتی سامان مہیاکیا ہے یہ سامان ڈپٹی چیئرمین سنیٹ سلیم مانڈی والا اور مرکزی رہنما بیرسٹر حیدر زمان قریشی نے گزشتہ روز گیلانی ہاوس ملتان میں پیپلز پارٹی ایم پی اے سید علی حیدر گیلانی کے حوالے کیا جووہ جلد ڈاکٹر ز کے حوالے کریں گے سلیم مانڈی والا اور بیرسٹر حیدر زمان قریشی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو جب اس بات کا علم ہو کہ ملتان نشتر سمیت ملتان کے دیگر ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کے پاس حفاظتی سامان کی کمی ہے توانہوں نے فوری طورپر اس صورتحال کا نوٹس لیا اور ملتان کے ہسپتالوں کے لیے حفاظتی سامان بھجاگیا سید علی حیدر گیلانی نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور ملتان آنے والی قائدین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ثابت کیا ہے کہ وہ قومی رہنمااور درددل رکھنے والی شخصیت ہیں شہید ذولفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید ہمیشہ ملتان کو اپنا دوسرا گھر کہتے تھے سلیم مانڈی والا اور بیرسٹر حیدر زمان قریشی نے سید علی حیدر گیلانی کے سرائیکی صوبے کے حوالے سے پنجاب اسمبلی میں خطاب کو سراہا جس پر سید علی حیدر گیلانی نے کہاکہ سرائیکی صوبے کا قیام پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور کا حصہ ہے حکمران کیونکہ اپنے اعلان اور وعدے منحرف ہوئے ہیں اس لیے وہ سرائیکی صوبے کے قیام تک بھرپور جدوجہد جاری رکھیں گے انہوں نے کہاکہ میرے پنجاب اسمبلی میں خطاب کو عوامی سطح پر جو پذیرائی ملی اْس پر عوام کا شکر کزار ہوں اور اگر حکمرانوں نے ہمیں ہمارا صوبہ نہ دیا تو پنجاب اسمبلی کے بعد سڑکوں پر بھی آنے کیلیئے تیار ہیں۔