ڈیرہ،شمس الدین گینگ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار، تحقیقات شروع

  ڈیرہ،شمس الدین گینگ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار، تحقیقات شروع

  

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر) ڈیرہ غازی خان کی قبائلی فورس بارڈ ملٹری پولیس و بلوچ لیوی کے کمانڈنٹ حمزہ سالک نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے شمس الدین گینگ کے سربراہ سمیت تین اہم اراکین کی گرفتاری اور اہم پیشرفت کا انکشاف کیاہے۔گرفتار ملزمان کو (بقیہ نمبر51صفحہ6پر)

میڈیا کے سامنے بھی پیش کیا گیا۔رسالدار خرم خان کھوسہ، سرکل آفیسر ریزم علی اور پی ایس رؤف لنڈ موجود تھے. کمانڈنٹ حمزہ سالک نے اپنے آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی علاقہ میں بدامنی اور خوف و ہراس پھیلانے والا گینگ سربراہ سمیت گرفتار کرلیاگیا بارڈر ملٹری پولیس تھانہ ڈی جی سمینٹ فیکٹری کو متعدد مقدمات میں مطلوب گینگ کے سربراہ شمس الدین،اراکین بلال اور محمد رمضان کو تعاقب کرکے گرفتار کیا گیا ہے ملزمان کو چیک پوسٹ ساکڑ کراس کرتے ہوئے 24 جون کو گرفتار کیا گیاگینگ ڈی جی سیمنٹ فیکٹری کی تنصیبات پر حملے کرکے 13 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچا چکا ہے گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش متعدد دیگر وارداتوں کا بھی اعتراف کیا ہے ملزمان سے تفتیش کیلئے مزید ریمانڈ کی درخواست عدالت سے کریں گے انہوں نے بتایا کہ ڈی جی سیمنٹ فیکٹری شہر سمیت صوبہ کے مختلف علاقوں میں گھروں کا چولہا جلانے میں مدد کررہی ہے ڈی جی سیمنٹ فیکٹری پر حملہ افسران و ملازمین میں خوف و ہراس سمیت علاقہ میں بدامنی پھیلانا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ شمس الدین اور بلال سمیت چار ملزموں نے ستر میٹر کیبل کاٹ کر فیکٹری کو 25لاکھ روپے کانقصان پہنچایا دوسرے مقدمے میں شمس الدین اور بلال نے فیکٹری کی الیکٹریکل کیبل پر فائرنگ کر کے 25لاکھ روپے، تیسرے مقدمے میں شمس الدین اور رمضان نے 80میٹر کنوینر بیلٹ اورکریشر کی سو میٹر کیبل کو آگ لگائی جس سے فیکٹری میں خام مال پہنچنا بند ہو گیا او رفیکٹری کو دو کروڑ روپے کا نقصان ہوا. چوتھے مقدمے میں شمس الدین اور رمضان نے 11سو میٹر کنوینر بیلٹ اور الیکٹریکل کیبل کو آگ لگائی جس سے فیکٹری کو دس کروڑ روپے کا نقصان ہوا. پانچویں مقدمے میں ایس ایچ او کشوبا او راہلکاروں پر فائرنگ کی گئی. گرفتار ملزم بلال کے انکشاف پر شمس الدین اور رمضان کو نامزد کیاگیا. علاوہ ازیں سوالوں کا جواب د یتے ہوئے کمانڈنٹ حمزہ سالک نے بتایاکہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور علاقہ میں امن وامان کیلئے پنجاب پولیس اور بارڈرملٹری پولیس کے ساتھ مشترکہ آپریشن اور چیک پوسٹ کے قیام کیلئے کام کیا جارہاہے. انہوں نے کہاکہ بارڈر ملٹری پولیس چیک پوسٹ کھر میں گزشتہ روز بارہ ہزارلٹر ایرانی تیل کی سمگلنگ ناکام بنائی گئی. کھر چیک پوسٹ سے دو نان کسٹم پیڈ گاڑیاں پکڑی گئیں. بارڈر ملٹری پولیس نے گزشتہ بائیس روز کے دوران گیارہ نان کسٹم پیڈ گاڑیاں پکڑ کر کسٹم حکام کے حوالے کیں۔

پریس کانفرنس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -