گندم نر خ بے قابو،مافیا بھی متحرک آٹے میں مکئی چاول کاکچرا شامل

  گندم نر خ بے قابو،مافیا بھی متحرک آٹے میں مکئی چاول کاکچرا شامل

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) گندم کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ ہوگیا فلورملزمالکان نے گندم کیساتھ مکئی اورچاول کاکچرا شامل کرناشروع کردیا تفصیل کے مطابق ابھی (بقیہ نمبر53صفحہ6پر)

گندم کی فصل آئے ہوئے دوماہ کاعرصہ گزراہے کہ گندم کی قیمت عام مارکیٹ میں 1850 روپے تک پہنچ گئی ہے فلورملزمالکان نے ایک طرف20 کلوگرام آٹے کے تھیلے کی قیمت1200 روپے کردی ہے دوسری جانب گندم کیساتھ مکئی اورچاولوں کاکچرابھی پیسناشروع کردیاہے مکئی کے نرخ1000 روپے فی40 کلوگرام جبکہ چاولوں کاکچرا500 روپے فی40 کلوگرام میں دستیاب ہورہاہے ملاوٹ شدہ آٹے کے استعمال سے شہری مختلف بیماریوں میں مبتلاہورہے ہیں جن میں پیٹ کی بیماریاں عام ہورہی ہیں یہ بھی بتایاگیاہے کہ فلورملزمالکان افسران کیلئے فائن آٹے کے نام پرمعیاری آٹاتیارکرکے ان کے گھروں میں پہنچاآتے ہیں لیکن عام عوام کیلئے انتہائی ناقص آٹاتیار کرکے فروخت کرتے ہیں۔ عوامی وسماجی حلقوں نے حکام بالاسے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

شامل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -