ملتان،ہیلتھ آفس میں چوری،ڈسپنسر اشفاق احمد تاحال دفتر میں سٹور کیپر تعینات

ملتان،ہیلتھ آفس میں چوری،ڈسپنسر اشفاق احمد تاحال دفتر میں سٹور کیپر تعینات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app



ملتان ( وقا ئع نگار)محکمہ صحت ملتان میں لاکھوں روپے انسولین چوری ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔اینٹی کرپشن ملتان میں انکوائری کا سامنے کرنے والے ڈسپنسر اشفاق(بقیہ نمبر52صفحہ6پر)
احمد تاحال دفتر میں سٹور کیپر تعینات ہیں۔جسکی مسلسل موجودگی سے مزید لاکھوں روپے کی چوری ہونے کا خدشہ بڑھتا جارہا ہے۔دوسری جانب سی ای او آفس خاموش تماشائی بن کر کسی بڑے حادثہ کا منتظر نظر آرہا ہے۔واضح رہے گزشتہ سال محکمہ صحت ملتان کے دفتر کے سٹور سے لاکھوں روپے کی انسولین چوری کرکے فروخت کرنے کا انکشاف ہوا تھا۔جس میں سابق سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر منور عباس۔ڈسپنسر اشفاق احمد سمیت دیگر اہلکاروں کا ملوث ہونے کا نام لیا جارہا تھا۔ڈاکٹر منور نے مذکورہ الزامات سے جان چھڑوانے کیلئے فوری طور پر ایک فرضی انکوائری کمیٹی تشکیل دی۔جس میں انہوں نے اشفاق سٹور کیپر و دیگر پر انسولین چوری ہونے کا الزام لگایا تھا۔بات آگ کی طرح پھیلنے پر معاملہ دبانے کی کوشش شروع کردی گئی۔مگر اینٹی کرپشن ملتان نے سرکاری محکمے کا لاکھوں روپے نقصان کے ازالے کیلئے سورس رپورٹ مرتب کی۔اور مذکورہ معاملے کی چھان بین کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔بتایا جارہا ہے کہ انسولین چوری ہونے کں انکوائری کا نتیجہ اپنے آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔مگر اس کے باوجود محکمہ انتظامیہ نے اشفاق سٹور کیپر کو تاحال اپنے دفتر کے سٹور کیپر کا چارج دیا ہوا ہے۔جو کسی بڑے نقصان کا سبب بن سکتا ہے۔اور محکمہ کی نیک نامی بری طرح متاثر ہوسکتی ہے۔طبی حلقوں کے مطابق اشفاق احمد سے سٹور کیپر کا چارج واپس کے لینا چاہے۔ورنہ ہوسکتا ہے آئندہ دنوں میں پھر کوئی "نواں چن نا چڑھ جائے"۔ محکمہ صحت حکام کے مطابق ایسے ملازم سٹور کیپر تعینات مزید نہیں رہ سکتا۔جس پر انسولین چوری ہونے کا الزام ہو۔
ہیلتھ آفس