ٹڈی دل کیخلاف اداروں کی کاوشیں قابل تعریف، فخرامام

  ٹڈی دل کیخلاف اداروں کی کاوشیں قابل تعریف، فخرامام

  

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر غذائی تحفظ و تحقیق سید فخر امام نے کہا ہے کہ ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے اداروں کی کاوشیں قابل تعریف ہیں،آنے والے دنوں میں، بھارت، ایران، افریقہ اور عمان سے ٹڈی دل کے حملے کا خدشہ ہے۔ جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے اداروں کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔ متاثرہ(بقیہ نمبر55صفحہ6پر)

علاقوں میں ٹڈی ددل کو تلف کرنے کے لئے آپریشن جاری ہے، ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے بین الاقوامی اداروں سے بھی رابطے میں ہیں۔ٹڈی دل کو تلف کرنے کے لئے اپنی استعدادکار بڑھا رہے ہیں۔ پاک آرمی کے 5ہیلی کاپٹر استعمال ہو رہے ہیں،انسداد ٹڈی دل کیلئے سروے ضروری ہے،اس کیلئے خاص قسم کے جہازاستعمال ہوتے ہیں۔پائلٹوں کی خاص تربیت بھی کی جاتی ہے۔این ایل سی سی کی وجہ سے انسداد ٹڈی دل کیلئے مشترکہ کاوش کی جا رہی ہے۔پاکستان میں ٹڈی دل نے ایک نئی راہداری سے افغانستان سے ڈی آئی خان اور وزیرستان میں داخل ہورہے ہیں،این ڈی ایم اے نے 11 جہازوں کا آرڈر دے دی ہیں۔سید فخر امام نے کہاکہ مائیکرون سپیرز بھی استعمال کئے جا رہے ہیں۔ 20 مائکرون سپیرز برطانیہ اور ایف اے او کی طرف سے دیئے گئے۔ ہماری وزارت 100 حشریات دان بھرتی کر رہی ہے،اس سلسلے میں ہم وزارت خارجہ کے شکر گزار ہیں۔

فخرامام

مزید :

ملتان صفحہ آخر -