ممتاز آباد:مسلح افراد کا شوروم پر دھاوا،3لاکھ45ہزار چھین کر فرار

      ممتاز آباد:مسلح افراد کا شوروم پر دھاوا،3لاکھ45ہزار چھین کر فرار

  

ملتان ( وقا ئع نگار)چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان اور نقدی سے محروم ہوگئے ہیں۔تھانہ ممتازآباد کے علاقہ میں نامعلوم مسلح افراد (بقیہ نمبر39صفحہ6پر)

خضر کے شوروم میں داخل ہوئے گن پوائنٹ پر اس سے 3 لاکھ 45 ہزار روپے چھین کر لے گئے۔تھانہ گلگشت کے علاقہ لودھی کالونی میں نامعلوم افراد ذولفقار کے گھر کے تالے توڑ کر 5 تولے سونا اور نقدی لے گئے۔عباس نے گلگشت پولیس کو درخواست دی وقاص وغیرہ نے اسکے آم کے باغ سے 2 لاکھ مالیت کے آم چوری کر لئے۔حسین آگاہی بازار سے کاشف سمیت 5 افراد کے موبائل فون چوری ہو گئے۔مخدوم رشید سے نامعلوم افراد شوکت کی دکان سے گندم اور نقدی لے گئے۔تھانہ بدھلہ سنت کے علاقہ میں نامعلوم افراد للہ دتہ کے گھر سے 46 ہزار روپے لے گئے۔تھانہ قطب پور کے علاقہ ٹمبر ما رکیٹ میں عذرا بی بی کے گھرسے اسکی ملازمہ بے ڈالر اور نقدی چوری کر لئے۔تھانہ بستی ملوک کے علاقہ فیض بستی میں نامعلوم افراد انتظار علی کے گھر کے تالے توڑ کر نقدی،زیوارات اور ان سلے کپڑے لے گئے۔سٹی شجاعباد میں محکمہ مال کے پٹواری زوار حسین کے گھر سے نا معلوم افرا د نقدی اور زیوارات لے گئے۔

فرار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -