کنزومر پروٹیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی پر دکانداروں کو جرمانے، وارننگ

  کنزومر پروٹیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی پر دکانداروں کو جرمانے، وارننگ

  

وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر،اتھارٹی کنزومر پروٹیکشن کونسل وہاڑی کیپٹن (ر) وقاص رشید نے پنجاب کنزومر پروٹیکشن ایکٹ 2005کی خلاف ورزی (بقیہ نمبر38صفحہ6پر)

پر تین دکانداروں کو 13ہزار روپے جرمانہ عائد کیا اور وارننگ جاری کیں پنجاب کنزو مر پروٹیکشن ایکٹ 2005کے تحت سپرنٹنڈنٹ ڈی سی آفس چوہدری مسعود احمد نے مختلف دکانوں کا وزٹ کر تے ہوئے پنجاب تحفظ صارفین ایکٹ پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جس پر 4دکانوں میں خلاف ورزی پائی گئی جس کے حوالے سے کیسز بنا کر ڈپٹی کمشنر /اتھارٹی کنزو مر پروٹیکشن کونسل کی عدالت میں پیش کئے گئے کیسز کے سماعت کے بعد ڈپٹی کمشنر /اتھارٹی کنزو مر پروٹیکشن نے ان دکانداروں کو 13ہزار روپے جرمانہ کے احکامات جاری کئے اور وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ پنجاب کنزو مرپروٹیکشن ایکٹ 2005پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے دکاندار اپنی دکانوں میں موجود سامان کی نمایاں جگہ پر لسٹ آویزاں کرنے کے پابند ہیں اور اسی طرح دکاندار ہر گاہ کو فروخت کئے گئے سامان کی رسید فراہم کرنے کا بھی ذمہ دار ہے جو دکاندار پنجاب تحفظ صارفین ایکٹ 2005پر عملدرآمد نہیں کرے گا آئندہ اس کے خلاف مزید سخت کاروائی کی جائے گی اور اس کا کیس کنزو مر کورٹ میں بھجوایا جائے گا

وارننگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -