چوک سرور شہید میں غیر علانیہ لوڈشیڈنگ، شہریوں کا احتجاج، میپکو کیخلاف نعرے

  چوک سرور شہید میں غیر علانیہ لوڈشیڈنگ، شہریوں کا احتجاج، میپکو کیخلاف نعرے

  

چوک سرور شہید (سپیشل رپورٹر+نامہ نگار) واپڈا سب ڈویژن چوک سرور شہید میں تعینات ایس ڈی او راؤ حافظ علی حسن نے اپنی نا اہلی چھپا نے کیلئے واپڈا گردی کی انتہا (بقیہ نمبر37صفحہ6پر)

کر دی ہے چوک سرور شہید کے تینوں فیڈرز سٹی فیڈر، عزیز چوک فیڈر، بہار فیڈر پر غیر اعلا نیہ جبری لو ڈشیڈنگ شروع کر رکھی ہے لائن میں فالٹ کا بہا نہ بنا کر مسلسل چار سے چھ گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جس کی وجہ سے کارو بار زند گی بری طرح متاثرہو کر رہ گیا ہے، گذشتہ روز بھی نماز جمعہ کے دوران بجلی مسلسل بند رکھی گئی جس کی وجہ سے شہریوں کی اکثریت نماز جمعہ کی ادائیگی سے رہ گئی شدید گر می اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کو تڑپا کر رکھ دیا جبکہ بجلی کی بار بار ٹرپنگ سے شہریوں کی قیمتی الیکٹرونکس اشیاء جل گئیں چوک سرور شہید کے شہریوں نے مبینہ طور پر الزام لگایا ہے کہ ایس ڈی اور اور عملہ ملی بھگت سے بجلی چوری کرواتا ہے اور لائن لاسز پو رے کر نے کیلئے غیر اعلا نیہ جبری لو ڈشیڈنگ کا سہارا لیا جاتا ہے چوک سرور شہید کے شہریوں جاوید اقبال چوہدری، نذیر احمد،سکندر خان، محمد ارشاد، مظہر سیال، ملک غلام مرتضی کالرو، محبت اسلام، فوجی غلام عباس، محمد آ صف، مجید باجوہ، محمد ناصر، صدام حسین، ما جد باجوہ، محمد سلیم، زبیر ایڈووکیٹ،رانا لیاقت علی، رانا محمد اقبال، رانا محمد اشفاق، چوہدری غلام حسین گجر، چوہدری اصغر علی شاہد و دیگر نے واپڈا سب ڈویژن چوک سرور شہید کے عملے کے خلاف شدید احتجاج کر تے ہو ئے میپکو چیف ملتان سے فوری نوٹس لینے اور اصلا ح و احوال کا مطا لبہ کیا ہے۔

نعرے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -