وہاڑی،ڈی ایس پی صدر کے مبینہ رویہ کیخلاف وکلاء کی ہڑتال

وہاڑی،ڈی ایس پی صدر کے مبینہ رویہ کیخلاف وکلاء کی ہڑتال

  

وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)ڈسٹرکٹ بارکی ڈی ایس پی صدرسرکل خالدجاویدجوئیہ کے مبینہ ناروارویہ کے خلاف (بقیہ نمبر36صفحہ6پر)

گذشتہ روزمکمل ہڑتال رہی کوئی بھی وکیل عدالتوں میں پیش نہ ہوا۔تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ باروہاڑی میں ڈی ایس پی صدرسرکل خالد جاوید جوئیہ کے مبینہ ناروا رویہ کے خلاف مکمل ہڑتال کی گئی صدربارشہزادانجم مترواورجنرل سیکرٹری بار میاں فیصل احسان کی جانب سے جاری کئے گئے مراسلہ میں کہاگیاہے کہ ڈی ایس پی صدرسرکل خالدجاویدکی مبینہ ایمائپرآصف کاہلوں ایڈووکیٹ پرمبینہ قاتلانہ حملہ اورجھوٹاکراس ورشن تھانہ ٹھینگی میں درج کرایاگیااورڈی ایس پی کی مبینہ شہہ پرمعززوکیل کی سرسبزفصلیں اجاڑنے سمیت حناعلی ایڈووکیٹ کی شنوائی بھی نہیں کی گئی لہذاڈی ایس پی صدرسرکل کے اس سلوک کے خلاف آج ڈسٹرکٹ باربندرہے گی مراسلہ میں ان کاکہناتھاکہ اگروکلائکامعاملہ حل نہ کیا گیا تووکلاء ڈی ایس پی دفتر کاگھیراؤکریں گے ان کایہ بھی کہناہے کہ جب سے ڈی ایس پی وہاڑی میں تعینات ہواہے عام آدمی سے لے کروکلاء تک اس کی وجہ سے مشکلات سے دوچارہیں اورمبینہ طورپراس کے جرائم پیشہ عناصرکے ساتھ روابط ہیں اوراس کے بارے میں رشوت اورکرپشن کی آوازیں بھی بلندہوتی رہتی ہیں گذشتہ روزہڑتال کے باعث کوئی بھی وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہواجس کی وجہ سے دوردرازسے آئے ہوئے سائلین کوشدیدپریشانی کاسامنارہااوروہ مارے مارے پھرتے رہے#

مزید :

ملتان صفحہ آخر -