وہاڑی: ہائی وولٹیج تارکی زد میں آکر خاتون جاں بحق، دو زخمی، اہل علاقہ کا میپکو کے خلا ف مظاہرہ

    وہاڑی: ہائی وولٹیج تارکی زد میں آکر خاتون جاں بحق، دو زخمی، اہل علاقہ کا ...

  

وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)نواحی علاقہ کوٹ غلام قادر میں واپڈا کی مبینہ غفلت کے باعث مزدوری کیلئے جانیوالا خاندان بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں کی زد میں آگیا,کرنٹ لگنے سے بیٹی موقع پر جاں بحق جبکہ ایک ماں اور بیٹا زخمی ہوگئے,ریسکیو ٹیم نے ابتدائی طبی امداد دے کر زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیاتفصیلات کے مطابق واپڈا کی غفلت کہ وجہ سے خاتون جان کی بازی ہار گئی لڈن کے(بقیہ نمبر56صفحہ6پر)

نواحی علاقہ کوٹ غلام قادر ڈیرہ سپراواں والا کے قریب محنت کش خاندان پر مکئی نکالنے والے شیلر پر بیٹھ کر مزدوری کیلئے جا رہا تھا کی ہائی وولٹیج کی تاریں بجلی پول سے نیچے ہونے پر شیلر تاروں کی زد میں آگیا جس سے کرنٹ لگنے سے ثناور بی بی موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ ثناور کی ماں ارشادکوثر پروین اور بیٹا ارشاد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو ریسیکو ٹیم نے ابتدائی طبی امداد دے کر ڈی ایچ کیو ہسپتالمنتقل کیا جہاں ان کا علاج جاری ہیاہل علاقہ نے واپڈا کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ کئی دنوں سے پول کا سٹے ٹوٹا ہوا تھا جس کی وجہ سے بجلی کو پول ٹیڑھا ہو گیا تھا اور ہائی وولٹیج کی تاریں زمین کے قریب آگئی تھیں جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش ہوا ہے متعدد بار واپڈا حکام کو بتایا لیکن کسی نے بھی ایک نہ سنی چند ماہ قبل اسی علاقہ میں واپڈا کی غفلت کی وجہ سے 3 بھینسوں کو کرنٹ لگ گیا تھا اور وہ بھی ہلاک ہو گئیں تھی اہل علاقہ ناصر،کاشف،اسلم،رحیم،اللہ داد،رحمت،یاسر،فضل و دیگرنے احتجاج کرتے ہوئے اعلی حکام سے غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

تار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -