نشتر میں کرونا کا ایک او رمریض جاں بحق،19کی حالت تشویشناک

نشتر میں کرونا کا ایک او رمریض جاں بحق،19کی حالت تشویشناک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( وقا ئع نگار)نشتر ہسپتال کے کورونا آئسولیشن وارڈ میں داخل مزید ایک مریض دم توڑ گیا ہے۔جبکہ کورونا وائرس کے 19 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔9 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔نشتر ہسپتال کے کورونا وائرس آئسولیشن وارڈ میں کورونا پازیٹو 54 مریض داخل ہیں۔گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران نشتر ہسپتال میں کورونا وائرس کے شبہ میں 71 نئے مریض داخل ہوئے(بقیہ نمبر23صفحہ6پر)
ہیں۔اب تک نشتر ہسپتال میں کورونا وائرس کے شبہ میں لائے گئے 1405 مریضوں میں سے 499 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔کورونا وائرس کے 128 مریض فوت ہوچکے ہیں۔کورونا وائرس کے 275 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔35 ڈاکٹروں،13 نرسوں اور 6 پیرا میڈیکل سٹاف میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔نشتر ہسپتال میں 18 ہزار 244 افراد کے کورونا وائرس ٹسٹ کئے جاچکے ہیں۔2599 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے
کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے سبب نشتر ہسپتال ملتان کے 30 وارڈز میں سے 11 وارڈز کرونا وارڈز میں تبدیل کردیے گئے ہیں۔جن میں وارڈ نمبر 1,9,12,21,22,23,24,26,27,18,29 شامل ہیں۔11 وارڈز کورونا وارڈز میں تبدیل ہونے پر جنرل سرجری،گائنی،دل،ہڈی و جوڑ،ٹی بی،امراض سینہ و دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کے لئے مشکلات پیدا ہوگئی ہیں۔اور انکے لئے طبی سہولیات کم ہوگئی ہیں۔ایسے مریضوں کو داخلے میں شدید مشکلات اٹھانا پڑرہی ہیں۔
کرونا ہلاکتیں