پنجاب میں پریشر گروپ بنانیکی تیاریاں،ناراض ارکان سرگرم

  پنجاب میں پریشر گروپ بنانیکی تیاریاں،ناراض ارکان سرگرم

  

ٹبہ سلطان پور(نمائندہ پاکستان) ترقیاتی منصوبوں میں مسلسل نظر انداز کرنے اورنئے منصوبے نہ ملنے پر حکومتی جماعت تحریک انصاف کے اپنے ہی اراکین اسمبلی ایک مرتبہ ناراض ہونے لگے ہیں حافظ آباد سے رکن صوبائی اسمبلی احسن مرتضیٰ بھٹی نے رکن صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی235ٹبہ سلطان پور علی رضا خان خاکوانی سے اُن کے ڈیرے درپورمیں (بقیہ نمبر25صفحہ6پر)

ملاقات کی ہے ملاقات میں ملکی خاص طور پر پنجاب کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ذرائع کے مطابق دونوں اراکین میں علیحدگی میں بھی ون آن ون ملاقات بھی ہوئی علی رضا خان خاکوانی پہلے بھی پنجاب حکومت سے اپنی ناراضگی کا اظہار پریشر گروپ بنا کر کرچکے ہیں جس کے بعد انہیں ترقیاتی منصوبے دینے کی یقینی دیہانی کروائی گئی تھی لیکن عملدامد ابھی تک زیرو ہے رکن صوبائی اسمبلی علی رضا خان خاکوانی کا شمار جہانگیر خان ترین کے انتہائی قریبی دوستوں میں ہوتا ہے اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ پنجاب میں اب تبدیلی لانے کے لئے پریشر گروپ اہم کردار ادا کرسکتا ہے دوسری جانب رکن صوبائی اسمبلی علی رضا خا ن خاکوانی کا کہنا ہے کہ احسن مرتضیٰ بھٹی میرے بچپن کے دوست ہیں ہم اکھٹے ہی کھیلتے اور تعلیم حاصل کرتے ہیں صرف میرے پاس دعا سلام کرنے اور چائے پینے آئے تھے اورہماری ملاقات بھی کافی دن پہلے ہوئی تھی دوسری جانب ناراضگی سامنے آنے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے رکن صوبائی اسمبلی علی رضا خان خاکوانی سے گذشتہ روزملاقات بھی کی ہے جس میں کھل کر اپنے ناراضگی کا اظہارکرتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں میں حلقہ پی پی235کو نظر اندازکرنے کا شکوہ بھی کیا اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے کہا کہ جس مقصدکے لئے ہمیں عوام نے ووٹ دے کر اسمبلی میں بھیجا ہے وہ پورا نہیں ہورہا تو پھر عوام ہمیں دوبارہ کیسے ووٹ دیں گے ہم نے اپنے حلقہ پی پی235کی عوام سے مسائل حل کروا نے کا واعدہ کیاہوا ہے وزیراعلیٰ پنجاب نے فوری طور پر علی رضا خان خاکوانی کو اُن کی ناراضگی دور کرنے کی یقینی دیہانی کرواتے ہوئے اُن کو اُن کا حق ترقیاتی منصوبے دینے اور جو منظور کیے گئے ہیں ان پر کام شروع کروا نے کی یقین دیہانی کروائی ہے اُن کے ہمراہ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہاں زیب خان کھچی بھی موجود تھے۔

سرگرم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -