کرپٹ نظام کیخلاف جنگ لڑتا رہوں گا:جمشید احمد دستی

    کرپٹ نظام کیخلاف جنگ لڑتا رہوں گا:جمشید احمد دستی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرگڑھ(بیورو رپورٹ + سپیشل رپورٹر) پاکستان عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید احمد دستی نے مظفرگڑھ پرمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 23 جون کو جھنگڑ ماہڑہ کا 22 سالہ نوجوان عاقب پہلوان احمد موہانہ کے مقام پر مظفرگڑھ کینال میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا اس المناک حادثے کی اطلاع پر ہزاروں لوگ موقع پر جمع ہو گئے مگر انتظامیہ نے کوئی نوٹس نہیں لیا ڈوبنے والے نوجوان کے ورثاء (بقیہ نمبر26صفحہ6پر)
نے وزیر اعظم پورٹل سمیت سب کوپکارا مگر کوئی مدد کو نہ آیا بے حسی سیکرٹری انہار پنجاب ڈیرہ غازی خان میں موجود تھے 24 گھنٹے گزرنے کے بعد عاقب پہلوان کے ورثاء غازی گھاٹ کے مقام۔پر جمع ہو گئے اور سڑک بند کر دی جس پر میں موقع پر پہنچا اور غم سے نڈھال ورثاء کو سمجھا کر روڈ کھلوایا انکا اشتعال ختم کرکے انکے ہمراہ نوجوان کے ڈوبنے کے مقام پر گیا دریائے چناب کے کنارے آباد پرائیویٹ غوطہ خوروں کو بلوایا اور پھر خود اللہ کا نام لیکر نہر میں کود گیا مجھے دیکھ کر وہاں موجود 70 سے زائد نوجوان بھی نہر میں کود گئے اور میرے ساتھ عاقب پہلوان کی تلاش شروع کر دی 15 فٹ گہرے پانی میں 6 گھنٹے تلاش کا عمل جاری رکھا جسکے بعد الحمد للّٰہ عاقب کی نعش مل گئی گزشتہ روز مجھ سمیت تین معززین علاقہ پر محکمہ انہار کی طرف سے تھانہ شاہ جمال میں درج کی گئی ایف آئی آر میں کوئی صداقت نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ضلع مظفر گڑھ اور پنجاب حکومت کی بے حسی اور غفلت کی وجہ سے نہر سے 28 گھنٹے تک لاش نہیں مل سکی انہوں نے کہا کہ موجودہ نظام کرپٹ ہے یہاں بڑے بڑے کرپٹ اور عیاش آفیسر بیٹھے ہیں انہوں نے کہا ضلعی انتظامیہ مظفر گڑھ کا کوئی بھی آفیسر جائے وقوعہ پر پہنچنا تو دور کی بات نمازہ جنازہ میں بھی شرکت نہ کی، انہوں نے کہا حکومت نے مجھے شاباش دینے کی بجائے ایف آئی آر کا تحفہ دیکر ثابت کیا ہے کہ وہ وسیب کے غریبوں کی عزت نہیں کرتے انہوں نے کہا نااہلی کے مرتکب وزیر اعلیٰ پنجاب صوبائی وزیر آبپاشی محسن لغاری اور سیکریٹری انہار کو ہتھکڑی لگنی چاہیئے تھی مگر ایف آئی آر غریب عوام اور مدد کرنے والوں پر درج کرکے شرمناک عمل کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ یہ ملک کس طرف لے جارہے ہیں میں نے اچھا کام کیا مگر آپ تعصب رکھتے ہیں آپ وڈیرے جاگیر دار ظالم اور کرپٹ ہو مجھے شاباش دینے کی بجائے سزا دینے کی کوشش کر رہے ہو مگر یاد رکھیں میں نے کبھی ہمت نہیں ہاری غریبوں کے لئے ہمیشہ حکمرانوں سے ٹکرایا ہوں میں اس جھوٹی ایف آئی آر کو جوتی کی نوک پر رکھتا ہوں انہوں نے کہا عوام سے ہاتھ جوڑ کر اپیل کرتا ہوں اصل اور نقل کی پہچان کریں میں مزدور بیلدار کا بیٹا ہوں اس لئے اپنے غریب بھائی کے لئے نہر میں کود گیا کیونکہ مشکل وقت میں مدد کرنا سنت نبوی ہے عاقب جاوید نہر میں ڈوبے تو چیخ پکار تھی دکھ اور مشکل کی اس گھڑی میں کوئی سرمایہ دار جاگیر دار مدد کو نہیں آیا پاکستانی قوم اور وسیب سے اپیل کرتا ہوں کہ اپنی طاقت کو پہچانیں ورنہ ہماری نعشیں بھی رل جائیں گی انہوں نے کہا محکمہ انہار کیا کام کر رہا ہے، مشینری ڈویڑن میں اربوں روپے کی لوٹ مار ہو چکی ہے
جمشید دستی