ڈیرہ کے سامنے ریڑھی کیوں لگائی، مسلح افراد کا محنت کش پر تشدد
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری کے ڈیرہ کے سامنے قلفی کی ریڑھی لگانے والے محنت کش پر مسلح افراد کا تشدد، تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ وارڈ نمبر 14 سی محلہ ککے والا کے رہائشی محنت کش صادق حسین بھٹی جوکہ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اشرف خان رند کے ڈیرہ کے باہر قلفہ کی ریڑھی لگاتا تھا کے پاس پیر بشیر مارکیٹ پتل روڈ کا اعجازحسین ماہڑہ اکثر (بقیہ نمبر28صفحہ6پر)
اوقات اپنے دوستوں کے ہمراہ آتا تھا اور قلفہ کھا کر پیسے دیے بغیر چلا جاتا تھا،گزشتہ روز بھی اعجاز حسین اپنے ایک دیگر ساتھی عبدالرشید کے ہمراہ صادق بھٹی کے پاس قلفہ کھانے آئے اور قلفہ کھا کر پیسے دیے بغیر جانے لگے تو صادق حسین نے ان سے سابقہ اور آج والے قلفہ کی رقم طلب کی تو اعجاز حسین طیش میں آ گیااور اپنے دیگر ساتھی عامر شہزاد ماہڑہ،جاوید ماہڑہ، ذیشان اور ایک نامعلوم کے ہمراہ مسلح پسٹل اسے دبوچ لیا اور خوب تشدد کے بعد اس کے قلفہ کی رہڑھی بھی الٹ دی،جس پر پڑا سارا سامان ٹوٹ گیا جبکہ زخمی محنت کش صادق حسین بھٹی نے بھاگ کر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اشرف خان رند کی کوٹھی میں پناہ لی،پولیس کوٹ ادو نے مزدور صادق حسین بھٹی کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 336/20زیر دفعہ506بی،148/149کے تحت درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
تشدد