ملتان،منشیات فرو ش سے مزید1کروڑ روپے مالیت کی چرس برآمد

  ملتان،منشیات فرو ش سے مزید1کروڑ روپے مالیت کی چرس برآمد

  

ملتان ( وقا ئع نگار)پولیس تھانہ دولت گیٹ نے گرفتار منشیات فروش سے دوران تفتیش مزید ایک کروڑ مالیت کی ایک سو 44 کلو چرس برآمد کرلی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم محمد یوسف پٹھان سے مقدمہ نمبر 237/20 میں دوران انٹیرو گیشن انکشاف پر قبضہ میں (بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

لیے گئے ٹرک کے خفیہ خانوں سے مزید مزید 3من 24کلو گرام (144کلوگرام) چرس برآمد کی گئی۔واضح رہے دو روز قبل تھانہ دولت گیٹ کے علاقے حافظ جمال روڈ پر ناکہ بندی کر کے 3 ملزمان کو گرفتارکر کے 42 کلوگرام چرس/گردہ برآمد کی۔اس طرح اب تک گرفتار ملزمان سے کل وزن 4 من 26کلوگرام (186 کلوگرام) چرس/گردہ برآمد ہوچکی ہیجسکی مالیت ایک کروڑ 86لاکھ روپے سے زائد بتائی جارہی ہے۔اس حوالے سے ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملتان ربنواز تلہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے تاکہ معاشرے سے منشیات جیسے گھناؤنے دھندے کا خاتمہ کیا جا سکے۔ملزم یوسف کے خلاف تھانہ لوہاری گیٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔جبکہ اچھی کارکردگی پر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -