فیس بک پر دوستی نے نوجوان کی جان لے لی، ملزم گرفتار
رحیم یارخان (بیورو رپورٹ) فیس بک کی دوستی کا بھیانک انجام‘ سنگدل شخص نے گولی مار کر کم عمر دوست کو قتل کر دیا‘ پولیس نے ملزم اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کر کے مقتول کی لاش برآمد کر لی۔ تفصیل کے مطابق چشتیاں کے رہائشی نوجوان ریحان بھٹی کی فیس بک کے ذریعے خان پور چک 2 پی کے رہائشی ماسٹر عابد نامی مقامی زمیندار سے دوستی ہوئی۔ نوجوان ریحان(بقیہ نمبر30صفحہ6پر)
بھٹی دوست سے ملنے خان پور آیا جہاں پر نامعلوم وجوہات کی بنا پر ماسٹر عابد نے گولی مار کر ریحان بھٹی کو قتل کر دیا اور ساتھیوں کے ہمراہ لاش اپنے ڈیرہ پر دفنا دی۔ واقعہ کی اطلاع پر تھانہ صدر پولیس کے ایس ایچ او سیف اللہ خان کورائی نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت کو استعمال کرتے ہوئے اطلاع ملنے کے محض چند گھنٹوں کے اندر ہی قاتل کو اس کے 3 ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے ملزمان کی نشاندہی پر مقتول کی لاش برآمد کر لی۔صدر پولیس کی فوری کارروائی پر مقتول کے ورثاء اور شہری حلقوں نے پولیس کی کارکردگی کو سراہا ہے۔
ملزم