ایپکا کا بجٹ میں چارٹرآف ڈیمانڈ کی منظوری کیلئے ملک بھر میں احتجاج

  ایپکا کا بجٹ میں چارٹرآف ڈیمانڈ کی منظوری کیلئے ملک بھر میں احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (این این آئی)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) نے بجٹ میں چارٹرآف ڈیمانڈ کی منظوری کیلئے ملک بھر میں احتجاج کیا۔ راولپنڈی میں بھی مختلف محکموں کے سرکاری ملازمین سڑکوں پر نکل آئے اورپر یس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا (بقیہ نمبر33صفحہ6پر)
۔بینرز اور پلے کارڈ پر تنخواہوں اور پنشن میں اضافے سمیت دیگر سفارشات پر عملدرآمد کے مطالبات کئے گئے،احتجاج کی قیادت چوہدری مبشر ودیگر عہدیداروں نے کی،احتجاج میں ایپکا کے کارکن نے قمیض اتار کر مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی۔ مرکزی قیادت نے مطالبہ کیا کہ تمام ایڈہاک ریلیف ضم کرتے ہوئے پے سکیل پر نظر ثانی کی جائے۔ مظاہرین نے کہاکہ ہمیں پرانا پاکستان ہی دے دیں،نئے پاکستان کی راگنی نے ہر طبقے کو زچ کر کے رکھ دیا ہے۔ رہنماؤں نے مطالبہ کیاکہ ڈیڑھ سو فیصد ایگزیکٹو الاؤنس کی طرح سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بھی ڈیڑھ سو فیصد بڑھائی جائیں۔ چوہدری مبشر نے کہاکہ ہاؤس رینٹ 2008 کی بجائے ریوائز سکیلوں پر 60 فیصد دیا جائے۔ ریٹائرڈ ملازمین اور بیوگان کوملنے والے پنشن میں مہنگائی کے تناسب سے فوری اضافہ کیا جائے،اختتام پر مظاہرین نے دعا کی اور پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔
ایپکااحتجاج