سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ، صرافہ مارکیٹیں ویران

  سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ، صرافہ مارکیٹیں ویران

  

خانیوال (بیور ونیوز) سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر بڑھتی قیمتوں کے باعث صرافہ مارکیٹیں ویران ہوگئیں دوکاندار گاہک کی شکل دینے کو ترس گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ سونے کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے سونا متوسط طبقے(بقیہ نمبر19صفحہ6پر)

کی قوت خرید سے باہر ہو گیا سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 5100 روپے فی تولہ پر پہنچ گئی جس کے باعث صرافہ مارکیٹیں ویران ہو گئیں صرافہ مارکیٹ کے تاجروں کے مطابق آئے روز سونے کی بڑھتی قیمتوں نے ہمارے کاروبار منفی اثر ڈالا ہے سونے کی قیمتوں میں اضافے سے متوسط طبقے نے سونے کی خریداری بند کر دی ہے کیوں کہ سونا خریدنا انکی پہنچ سے دور ہو چکا ہے عوام نے حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے مصنوعی زیورات کا زیادہ استعمال شروع کر دیا ہے ایک دوکاندار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے پہلے ہی کاروبار مندی کا شکار ہیں دوسرا سونے کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے گاہک کی شکل دیکھنے کو ترس گئے ہیں حکومت سونے کی قیمتوں میں کمی کے لیے اقدامات کرے ورنہ یہ کاروبار تباہی کے دھانے پر ہے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -