خرچہ مانگتی ہو، خاوند کا والدہ، بہن سے ملکر بیوی پر تشدد

خرچہ مانگتی ہو، خاوند کا والدہ، بہن سے ملکر بیوی پر تشدد

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)خرچہ مانگنے پر خاوند کا والدہ اور بہن کے ہمراہ بیوی پر تشددکی انتہا کردی تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ چوک سرور شہید کے علاقہ چک نمبر 557 ٹی ڈی اے کے رہائشی محمد خان گجر کی بیٹی زہرہ بی بی کی شادی سجاد خان کے ساتھ ہوئی تھی(بقیہ نمبر18صفحہ6پر)

سجاد خان بیوی کو گھر کا سودا سلف اور خرچہ نہیں دیتا تھا جس کی وجہ سے دونوں میاں بیوی میں جھگڑا رہتا تھا،گزشتہ روز زہرہ بی بی نے خاوند سے سودا سلف اور خرچہ کا تقاضہ کیا تو سجاد خان طیش میں آگیا اور اپنی والدہ نذیر بی بی ہمشیر ہ سمرانہ اختر کے ہمراہ کلہاڑی کے وار سے کلہاڑی کے وار سے بیوی کو شدید زخمی کر دیا،تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ موضع چودھری کے رہائشی محمد ابوبکرلاڑ جو کہ ویلڈنگ کا کام کرتا تھاکی عطائاللہ شاہ کے ساتھ پرانی مخالفت چلی آ رہی تھی،گزشتہ روز ابوبکر دکان پر جا رہا تھا کہ راستہ میں شیرے والی نرسری کے قریب عطاء اللہ شاہ نے اپنے دیگر ساتھیوں محمد ثاقب عرف ثاقی، شانی شاہ اور دو نامعلوم کے ہمراہ اسے روک لیا اور اس پر تشدد کیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر فرار ہوگئے تھے،پولیس سرکل کوٹ ادو نے دونوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں

تشدد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -