نشتر ہسپتال،کرونا مریضوں کیلئے ا ٓئی سی یو وارڈ بنانے کا فیصلہ

  نشتر ہسپتال،کرونا مریضوں کیلئے ا ٓئی سی یو وارڈ بنانے کا فیصلہ

  

ملتان (وقائع نگار)نشتر ہسپتال میں ادارہ استحکام شراکتی ترقی (ایس پی او) کے تعاون سے جنوبی پنجاب میں کرونا کے مریضوں بہترعلاج کی طبعی سہولتوں کی فراہمی کے لئے 16 بستروں پر مشتمل انتہائی نگہداشت آئی سی یو وارڑ بنانے کا فیصلے کیا گیا۔اس سلسلے میں نشتر ہسپتال ملتان اور ادارہ استحکام شراکتی ترقی (ایس پی او) کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط (بقیہ نمبر4صفحہ6پر)

کے حوالے سے ایک تقریب جمعہ کے روز نشتر ہسپتال ملتان میں منعقد ہوئی ہے۔ جس میں ایس پی او کی نمائیدگی ممبر بورڈ مہناز فرید،ریجینل کوارڈینٹر شاہنواز خان نے کی جبکہ نشتر ہسپتال کی جانب سے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹراحمد اعجاز مسعود،پرنسپل نشتر ہسپتال ڈاکٹر افتخار شامل تھے۔معاہدے کے مطابق جولائی کے پہلے ہفتے میں 16بستروں پر مشتمل انتہائی نگہداشت ا?ئی سی یو وارڑمکمل کرلیا جائے گا اس سلسلے میں ٹینڈرمکمل کرلیا گیا ہے اور خریداری کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے گا جس کے لئے مالی معاونت داؤد ہرکولیس گروپ نے دی ہے۔ایس پی او کی چیف ایگزٹیو عارفہ مظہر اور وائس چانسلر نشتر ہسپتال پروفیسر مصطفی کمال پاشا نے اس معاہدے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ا?ئندہ بھی ایس پی او اورنشتر ہسپتال مل کر اس طرح عوامی فلاح کے منصوبوں کو جاری رکھیں گے۔

فیصلہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -