چوک سرور شہید:ٹرالر کی بجلی کے پول سے ٹکر،ٹرانسفارمر میں دھماکہ

      چوک سرور شہید:ٹرالر کی بجلی کے پول سے ٹکر،ٹرانسفارمر میں دھماکہ

  

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)تیز رفتار ٹرالر واپڈا کے پول سے ٹکرا گیا، پول پر لگا ٹرانسفارمرزرو دار دھماکے سے جل گیا، تفصیل کے مطابق تھانہ چوک سرور شہید کے علاقہ رنگ پر روڈ پر گزشتہ روز تیز رفتار 22ویلر ٹرالر نمبری 080 پی ایل جے واپڈا لگے پول سے ٹکرا گیا جس(بقیہ نمبر6صفحہ6پر)

کے نتیجہ میں پول پر لگا واپڈا کا ٹرانسفارمر 50کے وی بھی جل گیا، جب کہ ایل ٹی لائن کی تاریں ٹوٹ کر زمین پر گر گئی، جس پر واپڈا کا 2 لاکھ 83 ہزار کا نقصان ہوا،دوسری طرف ٹرانسفارمر جلنے اور ایل ٹی کی تاریں ٹوٹنے پر پورا علاقہ کی بجلی بند ہو گئی،بجلی کی بندش سے علاقہ کے مکینوں کا گرمی کی وجہ سے برا حال ہے،پولیس چوک سرور شہید نے ٹرالر ڈرائیور ذوالفقار علی بوٹا کے خلاف ایس ڈی او واپڈا حافظ علی حسن جاوید مدعیت میں مقدمہ نمبر250/20زیردفعہ 279/427 کے تحت درج کرلیا ہے

ٹکر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -