فو ڈ سیفٹی ٹیموں کا مختلف شہروں میں آپریشن،4پوائنٹس سیل،جرمانے

  فو ڈ سیفٹی ٹیموں کا مختلف شہروں میں آپریشن،4پوائنٹس سیل،جرمانے

  

ملتان ( سٹاف ر پورٹر)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان نواز میمن کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کرتے ہوئے فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور اور ساہیوال ڈویڑن کے مختلف اضلاع میں کاروائیاں کرتے ہوئے 294 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی جبکہ صفائی کی صورتحال بہتر نہ ہونے پر223فوڈیونٹس کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے۔اس کے علاوہ سوئیٹس یونٹ،جوس ڈسٹری بیوشن سمیت 04فوڈپوائنٹس سیل کیے گئے۔ کورونا وائرس کے (بقیہ نمبر7صفحہ6پر)

متعلق احتیاطی تدابیراختیار کرنے،دوکانوں میں خوراک کو صحت بخش بنانے کیلئے بروشرز تقسیم کیے۔حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر37 فوڈ پوائنٹس کو210,000 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔دوران چیکنگ11,181لیٹر جعلی مضرجوس برآمد کیا اور 2190لیٹر ملاوٹی دودھ سمیت مضرصحت خوراک کو تلف کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظرخوراک کو محفوظ رکھنے اورشاپس پر کام کرنیوالے ورکرز کو خطرناک وباء سے بچنے کیلئے حکومت کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کرنے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے بروشرز تقسیم کیے گئے۔ فوڈ سیفٹی ٹیمز نے کاروائیاں کرتے ہوئے راجن پور میں واقع عزیر ٹریڈرز جوس ڈسٹری بیوشن کو جوس کی برکس ویلیو کم ہونے،سٹوریج ایریا میں گندگی کی موجودگی،خریدوفروخت کا ریکارڈ نہ ہونے،حشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات ہونے پر ڈسٹری بیوشن کو سیل کیا گیا۔دوران کاروائی11ہزار181لیٹر جعلی مضرصحت جوس کو برآمد یا گیا۔ اسی طرح ڈیرہ غازی خان میں کاروائی کرتے ہوئے النور کریانہ سٹور کو زائدالمیعاد اشیاء کی فروخت پر کریانہ سٹور کو سربمہر کیا گیا۔ اسی طرح ساہیوال میں چیکنگ کے دوران عبدالطیف سوئیٹس (پتاشہ اینڈ ٹانگری یونٹ) کو ناقابل سراغ اجزاء،رینسڈآئل کے استعمال،پروڈکشن ایریا میں جان لیوا حشرات کی موجودگی،ناقص صفائی پر پتاشہ اینڈ ٹانگری یونٹ کو سیل کیا گیاجبکہ اوکاڑہ میں واقع شانی چکن اینڈ شوارما پوائنٹ کو سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے،کچن ایریا میں واش روم کی موجودگی،واشنگ ایریا اور سٹوریج ایریا میں چوہوں،چھپکلیوں کی گندگی ہونے پر شوارما پوائنٹ کو سیل کیا گیا۔اسی طرح دورانِ چیکنگ ملتان ڈویڑن میں 97فوڈیونٹس کو وزٹ کیا80فوڈیونٹس کوناقص صفائی پروارننگ نوٹسزجاری کیے گئے جبکہ15فوڈ پوائنٹس کو102,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔اسی طرح ساہیوال ڈویڑن میں 93فوڈیونٹس کی چیکنگ کی گئی اور57کواصلاحی نوٹسزجاری کیے گئے جبکہ06یونٹس کو17ہزارروپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ اس کے علاوہ بہاولپورڈویڑن میں 54دکانوں کی چیکنگ کی گئی اور46شاپس مالکان کو حتمی وارننگ نوٹسز جاری کیے جبکہ08فوڈ پوائنٹس کو پنجاف پیور فوڈ رولز کی خلاف ورزی پر24ہزار روپے کے جرمانہ عائد کیے گئے۔ اسی طرح ڈی جی خان ڈویڑن میں 50یونٹس کو چیک کیاگیااور40کوبہتری نوٹسزجاری کیے گئے جبکہ08فوڈپوائنٹس کو67,000روپے کے جرمانے عائدکیے گئے۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چیکنگ کے دوران ماسک، حفاظتی لباس پہن رکھے تھے، سینٹائزر کے استعمال کو یقینی بنایا گیا۔عوام سے گزارش ہے فوڈ پوائنٹس کو وزٹ کرتے وقت حکومت کی طرف سے جاری کردہ احتیاطی ہدایات پر لازمی عمل کریں۔

جرمانے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -