مختلف حادثات، واقعات میں 10افراد جاں بحق نہر سے نومود بچے کی لاش برآمد

  مختلف حادثات، واقعات میں 10افراد جاں بحق نہر سے نومود بچے کی لاش برآمد

  

بہاولپور، ڈیرہ، محسن وال، کرمپور، خانیوال،رحیم یارخان، ہارون آباد، کوٹ چٹھہ، میلسی بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ بیورو، بیورو رپورٹ، نمائندہ پاکستان، نامہ نگار، ڈسٹرکٹ رپورٹر) آئل ٹینکر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی،باپ بیٹا جا ں بحق ہوگئے،تفصیلات کے مطابق انڈس ہائی وے مانہ بنگلہ کے مقام پر تیزرفتار آئل ٹینکر ڈرائیور نے تیز رفتاری کے باعث غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سامنے (بقیہ نمبر17صفحہ6پر)

سے آنے والے موٹرسائیکل سوارکو ٹکر مار کر کچل دیا حادثہ کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار محمد پور کے رہائشی باپ بیٹا ستر سالہ رانجھااور چالیس سالہ منظور احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جا ں بحق ہوگئے ریسکیو اہلکاروں نے نعشیں تحصیل ہیڈ کوارٹر منتقل کردیں پولیس نے ٹینکر قبضہ میں لیتے ہوئے قانونی کاروائی کر لی ہے جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے کرم پور کا بیس سالہ نوجوان ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا کر جاں بحق۔ مقامی زمیندا ر کاشتکار محمد شریف آرائیں کا نوجوان بیٹا محمد ثقلین اپنی موٹر سائیکل پر کرم پور سے وہاڑی جارہا تھا کہ چک45کے قریب تیز رفتار ٹرالی کی ٹکر سے گر کر موقع پر جاں بحق ہو گیا۔تیزرفتار ٹر ک کی ٹکرے موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ ساتھی زخمی ہوگیا ریسکیو نے ابتد ائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا۔تفصیل کے مطابق قریشی ٹیکسٹائل ملز کے قریب تیز رفتار ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار امن اللہ جاں بحق جبکہ اس کا ساتھی نذر حسین شدید زخمی ہوگیا۔ریسکیو 1122نے زخمی کوابتدائی طبی کے بعد تحصیل ہیڈ کواڑ ہسپتال میاں چنوں منتقل کردیا ٹر ک آموں سے لوڈ تھا درخت سے گر کر شدید زخمی ہونیوالا30سالہ شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا رنگ پور کا رہائشی30سالہ غفور احمد جو کہ درخت پر چڑھ کر آم توڑ رہاتھا کہ اچانک پاؤں پھسل جانے پر وہ سر کے بل زمین پر آگرا اور شدید زخمی ہوگیا ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود وہ جانبر نہ ہوپایا اور دم توڑ گیا ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونیوالا 50سالہ شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا جمالدین والی کا رہائشی50سالہ علی احمد جو کہ اپنے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جارہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنے والی کار سے ٹکرا گیا اور شدید زخمی ہوگیا ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود وہ جانبر نہ ہوسکا اور دم توڑ گیا مختلف واقعات وحادثات میں ایک جاں بحق متعدد زخمی ہوگئے قریبی گاؤں 209نائن آر میں تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں ایک شخص قتل ہوگیا تھانہ کھچی والا جائے پر پہنچ گئی ایک اور حادثہ میں احساس پروگرام کے دفتر کے باہر ٹرالی کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا اور قیمتی موٹر سائیکل بھی ٹوٹ گئیہڑپہ کے قریب مزدا ٹریلر سے ٹکرایا گیا، محسن وال کے نواحی گاؤں سے تعلق رکھنے والے دو افراد جان بحق 187 نو سیل کے قریب مزدا ٹرک ڈرائیور کو نیند آنیکی وجہ سے ٹرائلر سے ٹکرایا گیا مزدا میں سوار ڈرائیور اور ہیلپر بری طرح پھنس گئے ریسکیو 1122 نے گاڑی کاٹ کر نکالا دونوں افراد کی موقع پر جاں بحق ہوگئے مرنے والوں کی شناخت عاصم نیاز اور عباس نذیر کے نام سے ہوئی دونوں افراد محسن وال کے نواحی گاؤں 93 پندرہ رہائشی ہیں نہرمیں تیرتی ہوئی نومولود بچے کی نعش برآمد ہوگئی ہے، علاقہ میں تشویش کی لہردوڑ گئی تفصیل کے مطابق گزشتہ روز نہر اے پی برانچ میں ائیرپورٹ کے قریب پانی میں تیرتی ہوئی ایک نامعلوم بچے کی نعش برآمد ہوئی ہے جسے ریسیکیو1122 کی ٹیم نے نہرسے نکل کر ہسپتال منتقل کردیاہے۔ اس لاوراث نومولود بچے کی نعش دیکھ کرمقامی لوگوں میں تشویش پائی جانے لگی اور مقامی پولیس نے بھی وارثان کی تلاش شروع کردی ہے۔تھانہ کوٹ مبارک کے علاقہ یارو کا رہائشی بزرگ عبدالکریم جس کا ذہنی توازن درست نہ تھا کچھ دنوں سے ان کا بسیرا تھانہ کالا کے علاقہ بستی شیر گڑھ روڈ پر تھا گزشتہ روز صبح سویرے راہگیر نے اسے مردہ پایا جس کی اطلاع شادن لُنڈ پولیس چوکی عملہ کو دی گئی جو فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا اور ڈیڈ باڈی شادن لُنڈ ہسپتال پہنچائی پولیس نے ورثاء کو اطلاع کی جو موقع پر پہنچ گئے اور ڈیڈ باڈی لے گئے۔

جا ں بحق

مزید :

ملتان صفحہ آخر -