خانیوال،سینئر قانون دان جاوید ہاشمی انتقال کرگئے، نماز جنازہ میں سیاسی سماجی شخصیات کی شرکت، پی پی رہنماؤں، کارکنوں کا اظہار تعزیت

خانیوال،سینئر قانون دان جاوید ہاشمی انتقال کرگئے، نماز جنازہ میں سیاسی ...

  

ملتان،خانیوال ( خصو صی رپو رٹر،بیورونیوز)سینئر قانون دان و ممبر پنجاب بار کونسل خانیوال سیٹ جاوید ہاشمی انتقال کر گئے۔ ایڈووکیٹ جاوید ہاشمی دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔ ایڈووکیٹ جاوید ہاشمی (بقیہ نمبر15صفحہ6پر)

پیپلز لائرز فورم کے مرکزی جنرل سیکرٹری تھے۔وہ دو ماہ قبل کورونا میں مبتلا ہوئے اور نشتر ھسپتال ملتان میں وینٹی لیٹر پر رہے تھے۔ مرحوم کا جنازہ گزشتہ روز ادا کردیا گیا۔ جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پیپلز لائیرز فورم کے مرکزی جنرل سیکریٹری جاوید ہاشمی کے انتقال پر رنج و غم کا اظہارمرحوم جاوید ہاشمی ایڈوکیٹ مشکل ترین حالات میں پارٹی کارکنان و مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہونے والے نڈر رہنما تھے ان کی ملک میں قانون کی بالادستی اور جمہوریت کے استحکام کے لیے گراں قدر خدمات ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے سوگوار خاندان اور وکلاء برادری سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیئے جنت الفردوس کی دعا کی ہے۔ خانیوال سے بیورونیوزکے مطابق معروف قانون دان جاوید ہا شمی ایڈووکیٹ کے انتقال پر ان کے شاگرد اور جونیئر وکلاء دھاڑے مار کر رونے لگے۔جاوید ہاشمی ایڈووکیٹ مرحوم نے عدلیہ کی بحالی کی تحریک،آئین وقانون کی بالادستی، عدل وانصاف کی فراہمی اورآمریت کیخلاف تحریک میں اول دستہ کا رول ادا کیا۔ مرحوم پیپلزپارٹی اور ضلع خانیوال کی پہچان تھے ان کی وفات پر وکلاء برادری،سیاسی،سماجی،مذہبی اورعوامی حلقوں نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اوردرجات بلند فرمائے۔پسماندگان و لو احقین کو صبر جمیل عطافرمائے۔

انتقال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -